بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انڈونیشیااورچین میں زلزلے کے جھٹکے

جکارتہ(انٹرنیشنل ڈیسک )انڈونیشیا ء کے وسطی صوبے سولاویسی میں 5.5 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے

۔ چینی خبر رساں ادارے کے مطابق موسمیات اور جیو فزکس ایجنسی نے بتایا کہ انڈونیشیا کے وسطی صوبے سولاویسی میں پیر کی صبح 8 بجکر 26 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر 5.5 ریکارڈ کی گئی ہے ۔

زلزلے کا مرکزسطح زمین سے 10 کلو میٹر گہرائی میں تھا۔ تاہم زلزلے کے بعد سونامی الرٹ جاری نہیں کیا گیا ۔ دوسری جانب چین کے علاقے سنکیانگ ایغور کی وینسو کائونٹی اور اکسو پریفیکچر میں بھی 5.1 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا ہے ، چین کے زلزلہ نیٹ ورکس سینٹر کے مطابق زلزلے کا مرکزی سطح زمین سے 10 کلو میٹر گرائی میں تھا، تاہم تاحال کسی جانی و مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔