ایلون مسک کا مشہور سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر کا چیف ایگزیکٹو آفیسر بننا ہزاروں ملازمین کے لیے افرا تفری اور تباہی ثابت ہوا جس کا سلسلہ اب بھی جاری ہے۔
غیرملکی میڈیا کے مطابق ٹوئٹر سے ملازمین کی کٹوتی کی حالیہ لہر کے دوران ایک مرتبہ پھر درجنوں ملازمین کو نوکریوں سےفارغ کردیا گیا۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ٹوئٹر کی سینئر خاتون ملازم ایستھر کرافورڈ بھی نوکری سے نکالے جانے والوں میں شامل ہیں جن کی دفتر کے فرش پر سونے کی تصویر گزشتہ سال آن لائن وائرل ہوئی تھی۔
رپورٹس کے مطابق ایستھر کرافورڈ ٹوئٹر میں اعلیٰ عہدے پر فائز تھیں۔
انہوں نے اپنی برطرفی کے بعد ٹوئٹر اکاؤنٹ پر لکھا کہ ’میری محنت ایک غلطی تھی‘۔
The worst take you could have from watching me go all-in on Twitter 2.0 is that my optimism or hard work was a mistake. Those who jeer & mock are necessarily on the sidelines and not in the arena. I’m deeply proud of the team for building through so much noise & chaos. 💙
— Esther Crawford ✨ (@esthercrawford) February 27, 2023
غیرملکی میڈیا کے مطابق ایستھر کرافورڈ کی گزشتہ سال آفس کے فرش پر سونے کی تصویر ایک اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی تھی۔
سابق ملازمہ نے تصویر سے متعلق لکھا تھا کہ ’جب آپ کی ٹیم دن رات کام کر رہی ہو تو کبھی آپ وہیں سو جاتے ہیں جہاں آپ کام کرتے ہیں‘۔
When your team is pushing round the clock to make deadlines sometimes you #SleepWhereYouWork https://t.co/UBGKYPilbD
— Esther Crawford ✨ (@esthercrawford) November 2, 2022








