بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کی قیمت میں 115 روپے کلو کا بڑا ضافہ، نئی قیمت کیا ہو گی؟

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے یوٹیلٹی سٹورز پر سبسڈی والے گھی کے ریٹ میں بڑا اضافہ کرتے ہوئے 115 روپے فی کلو بڑھا دیا۔

نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق حکومت جہاں عوام کو مہنگائی سے قبل دھچکے پر دھچکا دے رہی ہے وہیں پر یوٹیلٹی سٹورز پر وزیراعظم پیکج کے تحت فروخت کئے جانے والے گھی کی قیمت میں بھی خاصا اضافہ کر دیا ہے۔ یوٹیلٹی سٹورز پر اب سبسڈی والا گھی 375 کی بجائے 490 روپے پر فروخت کیا جائے گا۔

یکم جنوری کو حکومت نے گھی کی قیمت میں 75 روپے فی کلو کا اضافہ کیا تھا، حالیہ 2 ماہ کے دوران وزیراعظم پیکج کے تحت گھی کے نرخ 190 روپے بڑھائے گئے ہیں۔