بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سقوط اسلام آباد،ایسے اثرات نکلیں گے کہ ہم سقوط ڈھاکہ بھول جائیں گے

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) سقوط اسلام آباد کے اثرات ایسے نکلیں گے کہ ہم سقوط ڈھاکہ بھول جائیں گے۔ جنرل پرویز مشرف قوم کے بڑے حصے کو فوج کا مخالف بنا گیا۔ جو حصہ باقی تھا اسے جنرل باجوہ کی پالیسی نے بنادیا ہے۔ بہت لوگوں کے فون آئے۔ گروپس دیکھے۔ فوج کے کٹر حامی بھی کہہ رہے تھے۔ زندگی میں اب کبھی قومی مفاد یا ففتھ جنریشن وار کے نام پر فوج کیلئے استعمال نہیں ہوں گے۔ احمد نورانی کے رات فوج مخالف ٹوئٹ کی ستائش دیکھنے والی تھی۔ لوگ امریکی مفاد کیلئے کام کرنے پر اس کا فیصلہ درست قرار دے رہے تھے۔ یورپ میں مقیم ایک صحافی نے لکھا کہ جب بھی پی ٹی ایم والے سوئٹزرلینڈ میں فوج مخالف مظاہرہ کرتے تھے۔ وہ انہیں کاوئنٹر کرنے خرچہ کرکے خود جاتا تھا۔ اس پر وہ رات کو شرمندگی ظاہر کر رہا تھا۔ کچھ لوگ اس پر بحث کر رہے تھے کہ نوازشریف کے ہاتھ مضبوط کرنے ہوں گے۔ تاکہ سول سپرمیسی قائم ہوسکے۔ ایٹمی پروگرام اور اتنی بڑی فوج اور اس کے بجٹ کو غیر ضروری قرار دینے والوں کی تعداد تیزی سے بڑھے گی۔ لوگ کہہ رہے ہیں جب امریکہ کی غلامی کرنی ہے تو ایٹمی پروگرام اور اتنی بڑی فوج کی کیا ضرورت ۔فوج حکومتیں گرانے اور بنانے کے علاوہ کرتی کیا ہے۔ سقوط اسلام آباد کا ایک اور بڑا نقصان نیشنلزم کا خاتمہ ہوگا۔ پڑھا لکھا طبقہ ملکی مستقبل سے مایوس ہے۔ پیسے والے باہر بھاگیں گے۔ اوورسیز پاکستانی جو پہلی بار جذباتی انداز میں ملک سے جڑے تھے۔ شائد اب اس طرف واپس نہیں آئیں گے۔