بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر کی آرمی چیف سے ملاقات

راولپنڈی: امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر مائیکل ایرک کوریلا نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ملاقات میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل مائیکل ایرک کوریلا نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔

آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے کمانڈر جنرل ایرک کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور تعاون پر گفتگو کی۔

مشترکہ تربیت کےنئےمواقع اوررابطوں کےفروغ پربات چیت ہوئی، امریکی کمانڈر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔

امریکی کمانڈر نے خطے میں امن واستحکام کیلئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔