اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)این سی او سی کا کورونا صورتحال میں بہتری پر اہم فیصلہ،دوران سفر کھانا پیش کرنے پر عائد پابندی اٹھانے کا فیصلہ۔
ذرائع کے مطابق اندرون ملک پروازوں میں کھانا پیش کرنے کی اجازت ہو گی،ملک بھر کی لوکل ٹرانسپورٹ میں کھانا پیش کرنے کی اجازت ہو گی۔این سی او سی نے سول ایوی ایشن، وزارت داخلہ اور صوبائی حکومتوں کو مراسلہ جاری کردیا ۔مراسلہ کے مطابق یکم مارچ سے دوران سفر کھانا پیش کرنے کی اجازت ہو گی، ملک بھر میں دوران سفر مسافروں کو کھانا، سنیکس پیش کیا جا سکے گا جبکہ متعلقہ ادارے دوران سفر کھانا پیش پر عائد پابندی اٹھانے کیلئے اقدامات کریں۔