کیف (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستانی سفارت خانے نے یوکرین کے شہر خارکیف میں پھنسے 70 طلبا کو نکال لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق یوکرین میں پاکستان کا سفارت خانہ خارکیف شہر میں پھنسے 70 طلبا کو نکالنے میں کامیاب ہو گیا ہے۔پاکستانی طلبا کو خارکیف سے بذریعہ ٹرین پولینڈ کی سرحد کے قریب واقع شہر لویو پہنچایا گیا ہے جہاں سے انہیں پولینڈ کے شہر وارسا بھجوادیا جائے گا۔دوسری جانب پاکستانی سفارت خانے کے لویو میں قائم اپنے سہولتی مرکز میں مزید 23 پاکستانی طلبا بھی پہنچے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لیویو پہنچنے والے یہ 23 پاکستانی طلبا یوکرین کے مختلف شہروں سے پہنچے ہیں۔پاکستانی سفارت خانے کا کہنا ہے کہ ان 23 شہریوں کو پولینڈ کی سرحد پر جلد پہنچایا دیا جائے گا، اس کے لئے پاکستانی سفارت خانے سے ٹرانسپورٹ کا انتظام کررکھا ہے۔