قومی بچت مرکز کی جانب سے 200 روپے مالیت کے پرائز بانڈ(Prize bond) کی 106ویں قرعہ اندازی کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ قرعہ اندازی کراچی میں منعقد ہوئی، جس میں مختلف انعامات کے لیے خوش نصیب بانڈ ہولڈرز کے نمبرز جاری کیے گئے۔
قرعہ اندازی کے مطابق پہلے انعام کی رقم 7 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جو بانڈ نمبر 581381 کے نام نکلا ہے۔
دوسرے انعام میں 2 لاکھ 50 ہزار روپے فی کس کے حساب سے 5 خوش نصیبوں کا انتخاب کیا گیا ہے جن کے بانڈ نمبرز یہ ہیں: 070148، 194865، 222052، 412303 اور 710633۔
اسی طرح تیسرے انعام میں 1696 افراد کامیاب قرار پائے ہیں، جنہیں فی کس 1250 روپے دیے جائیں گے۔
200 روپے کے پرائز بانڈ کو ملک میں چھوٹے سرمایہ کاروں کے لیے محفوظ اور آسان بچت کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، جس
مزیدپڑھیں:سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
کی اصل رقم حکومت پاکستان کی ضمانت کے تحت محفوظ رہتی ہے۔ یہ بانڈز ہر سہ ماہی میں قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات فراہم کرتے ہیں، جس میں بڑی تعداد میں شہری اپنی قسمت آزماتے ہیں۔
حکومتی پالیسی کے مطابق پرائز بانڈ اسکیم نہ صرف عوام کو بچت کی طرف راغب کرتی ہے بلکہ غیر دستاویزی نقدی کو بینکاری نظام میں لانے اور ٹیکس ریونیو بڑھانے کا بھی ذریعہ ہے۔








