facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بخارسٹ میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایک اور ہاٹ لائین قائم کر دی

بخارسٹ (مانیٹرنگ )رومانیہ کے دارالحکومت بخارسٹ میں پاکستانی سفارتخانہ نے ایک اور ہاٹ لائین قائم کر دی۔

بخارسٹ میں پاکستانی سفارتخانہ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ایک ہاٹ لائین پہلے ہی کام کر رہی ہے ،بارڈر کراسنگ پوائنٹس اور ویزوں کے بارے میں تفصیلی معلومات/رہنمائی سوشل میڈیا پر شیئر کی جاتی ہے،جب لوگ کال کرتے ہیں تو ان کی الگ سے رہنمائی بھی کی جاتی ہے۔پاکستانی سفارتخانہ بخارسٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ڈی ایچ ایم کی سربراہی میں اور ایچ او ایم کی زیر نگرانی رومانیہ کی طرف سے رابطہ کاری کے لیے کوآرڈینیشن سیل بنیادی طور پر سیرت میں داخل ہونے والوں کی سہولت کے لیے قائم کیا گیا ہے،رومانیہ کی وزارت خارجہ کے ساتھ ہم آہنگی میں، ویزوں کے فوری اجرا، آگے کی آمدورفت اور طبی امداد کے انتظامات کیے گئے ہیں،دارالحکومت بخارسٹ میں بھی رہائش کے انتظامات کیے گئے ہیں۔بیان کے مطابق ان پاکستانیوں کے لیے مزید ٹرانزٹ کے لیے سہولت فراہم کی جاتی ہے جو پاکستان یا اپنی پسند کی کسی دوسری منزل کے لیے روانہ ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں، 04 پاکستانیوں کو نکال لیا گیا ہے انہیں بخارسٹ میں رکھا گیا ہے، آج 16 پاکستانیوں کے نکالے جانے کی توقع ہے۔