بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شہباز شریف ممکنہ وزیر اعظم :بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کا امکان

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف کے وزیر اعظم بننے کے امکانات روشن ہوتے ہی بیورو کریسی میں اکھاڑ بچھاڑ کا امکان ہے،توقیرشاہ کو وزیراعظم کا نیا پرنسپل سیکرٹری لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق توقیرشاہ پاکستان ایڈمسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں ،توقیر شاہ اس وقت اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں اوایس ڈی ہیں،امداد اللّٰہ بوسال کو چیف سیکرٹری پنجاب لگائے جانے کا امکان ہے ۔ذرائع کے مطابق امداد اللّٰہ بوسال ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 21 کے افسر ہیں،امداد اللّٰہ بوسال ایڈیشنل سیکرٹری وزارت خزانہ تعینات ہیں۔