اسلام آباد(نیوز ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کی عمران خان سے متعلق ٹوئٹ پر پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی نے سوالیہ طنز کر ڈالا۔گزشتہ روز قومی اسمبلی میں عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تھی اور قرارداد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔
علی محمد خان عمران خان کی حکومت کی جانب سے واحد فرد تھے جو تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ کے موقع پر ایوان میں موجود تھے۔علی محمد خان نے سوشل میڈیا پر ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا تھا کہ آخری بال تک لڑ رہا ہے ہمارا کپتان۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنما کے ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے سعید غنی نے لکھا کہ کہاں اور کس سے؟

میدان میں تو نہیں تھا۔سعید غنی نے سوشل میڈیا پر ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ’آخری بال‘ لیکر صبح سے عمران خان کو ڈھونڈتے رہے لیکن آخری بال کھیلنے کا جھوٹا دعوی کرنے والا عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔
کہاں اور کس سے ؟ میدان میں تو نہیں تھا 🤔#WelcomeToPuranaPakistan https://t.co/joyKfMZIiI
— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 10, 2022
ہم “آخری بال” لیکر صبح سے @ImranKhanPTI کو ڈھونڈتے رہے لیکن آخری بال کھیلنے کا جھوٹا دعوی کرنے والا عمران نیازی، جنرل نیازی کی طرح میدان چھوڑ کر بھاگ گیا۔
@BBhuttoZardari#WelcomeToPuranaPakistan pic.twitter.com/Ioc7mxyjHm— Senator Saeed Ghani (@SaeedGhani1) April 10, 2022








