اسلام آباد(نیوز ڈیسک )بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) کے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کا کہنا ہے کہ باپ ہماری پارٹی ہے اور ہم نے باپ ہونے کا حق ادا کر دیا۔
تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے حوالے سے خالد مگسی کا کہنا تھا کہ آصف زرداری نے سب کو جوڑا، 170 میں ہم نے 4 ووٹ ملائے۔

سردار اختر مینگل نے کہا کہ آج کی کامیابی کا سہرا سیاسی کارکنوں کو جاتا ہے،آج جو حکومت ختم ہوئی اس کا گھمنڈ، تکبر اس کو لے ڈوبا ہے۔
محسن داوڑ نے کہا کہ جو یہاں بیساکھیوں کی مدد سے آنے کی کوشش کرتے ہیں ان کا یہی حال ہوتا ہے، آج ہم نے اس ہائبرڈ رجیم سے چھٹکارا حاصل کیا جو 2018 میں مسلط کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد کے حق میں 174 ووٹ پڑے تھے۔








