بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وفاقی ٹیکس محتسب کی ایوان تجارت و صنعت ملتان آمد، سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیکس تقسیم کئے

ملتان (مقبول حسین) وفاقی ٹیکس محتسب کی ایوان تجارت و صنعت ملتان آمد ،سیلز ٹیکس ریفنڈ کے چیکس ایوان کے عہدیداران کے ہمراہ تقسیم کئے اس سلسلہ میں وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف محمود جاہ نے ٹیکس ایڈوازئزرز کے ہمراہ گزشتہ روز ایوان تجارت و صنعت ملتان کا دورہ کیا اور چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب کا مقصد خوشگوار ٹیکس کلچر پیدا کرنا اور آفیشلز کو صحیح طریقہ سے ڈسپلن کے مطابق فرائض ادا کرنے کے لیے اقدامات کرنا ہے تاکہ ٹیکس ادا کرنے والوں کی مشکلات مسائل کم ہوں اور وہ اپنی ذمہ داریاں بااحسن ادا کر سکیں ہم نے ملتان ایوان تجارت و صنعت کی تجاویز پر بھی عمل کیا شکایات پر فیصلے 38دن کے اندر اندر دیتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کے لیے بھی عمل درآمد سیل قائم کیا گیا ہے اور ان مقاصد کے لیے اسسٹنٹ ایڈوائزر بھی رکھے گئے ہیں جو شکایات پر ہونیوالے فیصلوں پر عمل درآمد کراتے ہیں انہوں نے کہا ٹیکس محتسب کو شکایات پر کھاتے کھل جاتے ہیں ایف بی آر آفیسرز کو شوکاز نوٹسز جاری ہوتے ہیں جس کی وجہ سے اب چیئرمین ایف بی آر ٹیکس گزاروں کو ٹیکس محتسب جانے کی بجائے چیف کمشنرز کے زریعے از خود مسائل کے حل کی دعوت دے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ٹیکس محتسب نے اسٹیل اور شوگر سیکٹر میں میگا کرپشن کیسز پکڑے عوام الناس کو ٹیکس محتسب کے کردار اور دائرہ کار کسٹمز،انکم و سیلز ٹیکس،فیڈرل ایکسائز کے حوالہ سے ان کے حقوق پر مشتمل کتاب شائع کی جارہی ہے ٹیکس محتسب آرڈیننس کا اردوترجمہ بھی کردیا گیا ہے عوام الناس اپنی شکایات وٹس ایپ،آن لائن،ویب پورٹل کے زریعے بھی درج کر سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ پورے پاکستان میں سوزوکی گاڑیوں کے خریداروں کو قیمت کم ہونے پر ہزاروں افراد کو انکی رقوم واپس دلوارہے ہیں ٹیکس ایڈوائزر ڈڈاکٹر خلیل احمداور ایڈوائزر الماس جولندرا نے کہا کہ ٹیکس محتسب نے عام آدمی کو ریلیف دینے کے لیے کام کیا اور چھوٹی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 12سے 17ہوئی اور جب یہ شرح کم ہو گئی تو انڈس مینو فیکچرز سے 9000گاڑیوں کا ڈیٹا لے کر دو ماہ میں ریفنڈ چیکس بنائے جو ٹیکس محتسب کی بڑی کامیابی ہے انہوں نے بتایا کہ ٹیکس محتسب نے گزشتہ سال 7000شکایات میں سے 6800پر شکایت کنندگان کو ریلیف دیا جبکہ 6200کیسزکے فیصلہ پر عمل در آمد بھی کرایا انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت پاکستان بھر میں 40سے ذائدتجربہ کار کاروباری افرادکو ایڈوائزرمقرر کیا جس کے باعث 1200-1300شکایات ایک دو روز میں حل ہوئیں جس کی سپریم کورٹ و ہائیکورٹ کے ججز مثالیں دیتے ہیں۔
صدر ایوان میاں راشد اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس محتسب کی کارکردگی تسلی بخش ہے ایونا تجارت و صنعت نے بھی اس سلسلہ میں تجاویز دیں تھیں جن کی روشنی میں ٹیکس محتسب کی کارکردگی میں بہتری آئی ریفنڈ چیک تقسیم کرنے پر ٹیکس محتسب کے شکر گزار ہیں کہ ان کی کارکردگی کو صدرپاکستان بھی تسلیم کر چکے ہیں انہوں نے کہا کہ اسی طرح ہم مل جل کر فرینڈلی ٹیکس کلچر کو فروغ دے کر بہتری کی جانب آ سکتے ہیں اس موقع پر سینیئر نائب صدر ایوان ندیم احمد شیخ کے مطالبہ پر وفاقی ٹیکس محتسب نے ایوان تجارت و صنعت ملتان میں وفاقی ٹیکس محتسب کا ہیلپ ڈیسک قائم کرنے کا بھی اعلان کیا تقریب میں ریفنڈ چیک بھی تقسیم کئے گئے جبکہ مہمانوں کو ایوان کی جانب سے سابق صدر سینیئر ممبر میاں اقبال حسن نے ایونا کے نشان بھی پیش کئے جبکہ چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد محمود خان،چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان نبیلہ اسلم،خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد فاروق،محمد یونس غازی،طلعت جاوید،ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ فہیم ستار،انور سلیم کین،ڈاکٹر حارث،نوید اقبال چغتائی،محمد شفیق سمیت ٹیکس بار کے عہدیداران،ممبران ایوان نے بڑی تعداد میں شرکت کی ملتان۔ایوان تجارت و صنعت ملتان میں ریفنڈ چیک تقسیم کرنے کی تقریب سے وفاقی ٹیکس محتسب ڈاکٹر آصف جاہ،صدر ایوان میاں راشد اقبال،سینیئر نائب صدر ندیم احمد شیخ،ٹیکس ایڈوائزر الماس جولندا،ڈاکٹر خلیل احمد خطاب کررہے ہیں دوسری جانب چیک تقسیم کررہے ہیں میاں اقبال حسن،چیف کمشنر ان لینڈ ریونیو عابد محمود خان،چیف کمشنر لارج ٹیکس پیئر آفس ملتان نبیلہ اسلم،خواجہ محمد حسین،خواجہ محمد فاروق،محمد یونس غازی،طلعت جاوید،ظفر اقبال صدیقی،احتشام الحق،شیخ فہیم ستار،انور سلیم کین،ڈاکٹر حارث،نوید اقبال چغتائی،محمد شفیق دیگر شریک ہیں۔