بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سکینز سکول سسٹم کی مختلف برانچز کے طلباوطالبات میں مباحثوں کے مقابلے،فاتح ٹیموں میں ایوارڈ،سرٹیفکیٹ تقسیم

راولپنڈی(ممتازنیوز) پی ٹی وی کے سینئر پروڈیوسر جمشید سلطان نے کہا ہے کہ تعلیم کا اصل مقصد قوم کے افراد کو باشعور بنانا ہے، افراد کو باشعور بنانا ملت کی تعمیر کی راہ کا پہلا قدم ہے۔باشعور ہی حقیقی معنوں میں انسان ہے۔تعلیم صرف روزگار حاصل کا سرٹیفیکیٹ نہیں ہے۔جدید علوم کے ساتھ ساتھ دینی اور اخلاقی تعلیم ضروری ہیں۔بہترین درسگاہیں طلبہ و طالبات کو نصابی و غیرنصابی سرگرمیوں میں ماہر کرتی ہیں۔یہ بات انہوں نے سکینزسکول سسٹم ہارلے سٹریٹ برانچ میں مباحثہ مقابلوں کی تقریب سے خطاب میں کہی۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر ثمینہ راجہ، ڈائریکٹر ایکڈمک انجم طارق، وائس پرنسپل فاطمہ مصطفی بھی موجود تھیں۔ انٹر سکول مباحثہ مقابلہ میں سکینز سکول سسٹم کی مختلف برانچوں سے کلاس ون اور ٹو کے طلبہ و طالبات نے حصہ لیا۔تقریب میں اساتذہ سمیت والدین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریری مقابلوں کی قابل ذکر بات یہ تھی کہ اسکو پارلیمنٹری انداز میں پیش کیا گیا۔جسمیں طلبہ و طالبات نے حکومت اپوزیشن اور انتظامیہ کا کردار ادا کیا۔ قبل ازیں طلبہ و طالبات نے مخصوص انداز میں قومی ترانہ، ویلکم سونگ اور ٹیبلو پیش کیا، جسکو شرکا نے پسند کیا اور خوب داد دی۔ جمشید سلطان نے موجودہ دور میں ہم نے اپنے بچوں کو جدید تعلیم سے آراستہ کرنا ہے کیونکہ اب فیتھ جنریشن ہائبرڈ وار کا دور ہے، جس میں سوشل میڈیا کا کردار بہت اہم ہے۔اس میں جو پہل کرے وہی سچ مانا جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بظاہر دیکھنے میں ہمارے ملکی معیشت کی ابتر صورتحال ہے، لیکن حقیقت برعکس ہے۔ قوموں کی تاریخ میں ایسے حالات اور اس سے برتر حالات بھی آتے ہیں، جس کا تعلیم یافتہ قومیں ایسے حالات کا مقابلہ باآسانی کرلیتی ہیں۔ہمیں بھی پوری ایمانداری سے متحد ہوکر ان حالات کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

ریجنل ڈائریکٹر ثمینہ راجہ نے کہا کہ سکینز سکول سسٹم اپنے طلبہ و طالبات کو جدید تعلیم کے ساتھ ساتھ غیر نصابی سرگرمیوں میں طاق ہونے کا بھی بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔ طلبہ و طالبات کو نصابی تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی تعلیم بھی دی جارہی ہے۔ تاکہ یہاں سے فارغ التحصیل طلبہ و طالبات معاشرے میں مثبت کردار ادا کرسکیں۔ بعدازاں ججز کی جانب سے سکینز سکول سسٹم کی مختلف برانچوں کے طلبہ و طالبات کے مابین ہونے والے مباحثہ مقابلوں کے نتائج کا اعلان کیا گیا، جس میں سکینزہارلے سٹریٹ برانچ ، ائیرپورٹ برانچ اور اے ایچی ایچ ایس برانچ فاتح قرار پائی۔ فاتحہ ٹیموں کو ایوارڈ اور سرٹیفیکیٹ دئیے گئے۔