بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا نے اسلام آباد خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان کردیا۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گتفگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اب لوگ کسی بھی وقت 24 گھنٹے میں اپنے مسئلے مسائل یہاں آکر حل کروا سکتے ہیں، یہ مرکز 28 قسم کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ میری میڈیا کے دوستوں سے بات ہوئی تو میں نے ان کو کہا کہ پولیس تھانوں کی ویڈیو بنالیں تاکہ بعد میں موازنہ کرنے میں آسانی رہے، مارگلہ کا ٹریک جو تھا اس میں حادثات ہورہے تھے تو اس کی پیٹرولنگ شروع کردی ہے، چینی سیکیورٹی کو بھی یقینی بنا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ ضرورہ کرائم کو کم کرنا ہے، اگر لاہور میں 30 فیصد کرائم کم ہوسکتا ہے تو یہاں بھی ہوسکتا ہے، اسلام آباد پولسی کی ٹیم بہت محنتی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ کرپشن ختم کردیں گے مگر اس کو بہتر ضرور کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ انسپکٹر جنرل (آئی جی) اسلام آباد نہ سوتے ہیں نہ کسی کو سونے دیتے ہیں، جلد ہی اسلام آباد کے تھانوں کی حالت تبدیل ہوجائے گی۔