بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیر خارجہ اسحاق ڈارایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے

اسلام آباد(ممتازنیوز) وزیر خارجہ اسحاق ڈارایرانی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے۔جمعہ کوصحافیوں سے
غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہاکہ ایرانی صدر کا پاکستان آنا ہی اہم ہےمشترکہ علامیہ میں پاک ایران گیس پائپ لائن کا ذکر نہ ہونا کوئی بڑا مسئلہ نہیں،مشترکہ اعلامیہ میں نے خود لکھا ہے،امریکی پابندیوں کی پرواہ نہیں ہے وہ کریں گے جو قومی مفاد میں ہوگا،امریکی رپورٹ پر ہم نے بہترین اور مفصل جواب دیا ہےوزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ کل دورہ سعودی عرب پر جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ایران کے ساتھ تجارت کے حوالے سے قوانین کو فالو کریں گے،اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے،ایران کے حوالے سے چھپانے کی کوئی بات نہیں ہے،ایران کی کشیدگی ختم ہوگئی ہے،اگر ایران کی کشیدگی ختم نہ ہوتی تو پاکستان آتے کیوں ؟ ،وزیرخارجہ نے صحافی کی جانب سے سوال کہ پاک ایران گیس پائپ لائن کا مشترکہ اعلامیہ میں ذکر نہیں تھا کے جواب میں کہاکہ جو قومی مفاد میں ہوگی وہ بات ہوگی،مشترکہ اعلامیہ میں کشمیر اور اسرائیل کا ذکر تو تھا نا،اپنے حقوق پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔