بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاک ایران تعلقات مضبوط، پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے، ترجمان دفتر خارجہ

دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دو طرفہ مضبوط تعلقات ہیں، پاکستان اور ایران کے سربراہان کی ملاقات میں علاقائی امور زیرِ بحث آئے۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ غزہ میں جاری نسل کشی کا فوری خاتمہ ہونا چاہیے، پاکستان فلسطین میں جاری اسرائیلی جارحیت کی مذمت کرتا ہے۔