کابل ( مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان نے ترکمانستان ، افغانستان، پاکستان ،بھارت ( تاپی) گیس پائپ لائن منصوبے کے سکیورٹی پلان کا ترکمانستان کے حکام کے ساتھ تبادلہ کیا ہے۔
ایک بیان میں افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ داخلہ اور دفاع کی وزارتوں کے نمائندوں نے کابل میں ترکمانستان کے سفیر ہوجا ہویزوف اور تاپی منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر سے ملاقات کی جس میں منصوبے کے سکیورٹی پلان پر تبادلہ کیاگیا ہے۔
ملاقات کے دوران ترکمانستان کے سفیر اور تاپی منصوبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے سکیورٹی پلان پراطمینان کا اظہار کیااورکہاکہ پائپ لائن کے باقی ماندہ حصے پرعملی کام جلد شروع ہو جائے گا۔