بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن کمیشن نے پنجاب میں عام انتخابات ملتوی کردیے

الیکشن کمیشن نے پنجاب اسمبلی انتخابات کی تاریخ اور شیڈول واپس لے لیا۔
الیکشن کمیشن نے انتخابات ملتوی کرکے انتخابات کی نئی تاریخ آٹھ اکتوبر مقرر کی ہے۔
پہلے یہ انتخابات 30 اپریل کو ہوناالیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات ملتوی کیے جانے کے فیصلے سے متعلق صدر کو آگاہ کر دیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن نے ایک اعلان میں کہا ہے کہ وزارت خزانہ، وزارت دفاع، وزارت داخلہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے جمع کرائی گئی رپورٹس کی روشنی میں کمیشن اس نتیجے تک پہنچا ہے کہ موجودہ حالات میں شفاف، منصفانہ، اور پرامن انتخابات کا انعقاد ممکن نہیں ہے اور اب یہ انتخابات 8اکتوبر کو ہوں گے۔