بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

الیکشن التوا کا معاملہ ،آئین کی خلاف وزی کی جارہی ہے، صدر کا وزیراعظم کو خط

اسلام آباد: صدرمملکت ڈاکٹرعارف علوی نے وزیراعظم شہباز شریف کے نام لکھے خط میں کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پنجاب اورخیبرپختونخوااسمبلیوں کےعام انتخابات کے انعقاد کیلئے 8 اکتوبر کی تاریخ کا اعلان کیا ہے،تشویشناک بات ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے آرٹیکل 46 اور رولزآف بزنس کے تحت صدرکے ساتھ کوئی بامعنی مشاورت نہیں کی گئی۔
صدر مملکت نے خط میں وزیراعظم کی توجہ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی جانب بھی مبذول کراتے ہوئے پولیس،قانون نافذ کرنے والے اداروں کے مظالم ، شہریوں کے خلاف طاقت کے غیرمتناسب استعمال کی سنگینی کا بھی ذکر کیا ہے۔
عارف علوی کا کہنا ہے کہ سیاستدانوں، کارکنوں، صحافیوں اورمیڈیا کے خلاف متعدد مقدمات درج کیے گئے ہیں ، سیاسی کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے ، شہریوں کو بغیر وارنٹ اور قانونی جوازکے اغوا کر لیا گیا۔
صدر نے خط میں بنیادی حقوق سے متعلق آئین کے مختلف آرٹیکلز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہآئین کے آرٹیکلز کی واضح طور پرخلاف ورزی کی جا رہی ہے ،ایسے واقعات سے عالمی برادری میں پاکستان کا امیج خراب ہوا ۔