لاہور(نیوز ڈیسک )پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان میں فسطائیت عروج پر ہے،یہ(حکمران) ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جا رہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد عمر نے کہاکہ جب ملک ایسے چلے گا تو جمہوریت کی کوئی گنجائش نہیں، آنےوالا ہفتہ تاریخ کیلئے اہم موڑثابت ہوگا ،ان کاکہناتھا کہ پاکستا ن کی عدلیہ اب 1950 والی عدلیہ نہیں،عدلیہ سب کو آئین کا دفاع کرتی ہوئی نظر آئے گی،
پی ٹی آئی رہنما نے کہاکہ حسان نیازی کو کوئٹہ لے گئے، اب لاہور میں پرچہ کاٹ دیاہے، یہ ملک کو تباہی کے علاوہ کہیں نہیں لے جا رہے، ان کاکہناتھا کہ کل لاہو ری بڑی تعداد میں خود نکلے ہیں،عوام کپتان کیلئے نہیں، اپنے لئے نکلے ہیں۔








