بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عزت دینے والا اللہ ہے: عمران خان

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچے۔

عمران خان کی آمد پر پی ٹی آئی ارکان نے پارٹی چیئرمین کے حق میں نعرےبازی کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق عام طور پر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے لیے اراکین پہلے اجلاس میں پہنچتے تھے اور عمران خان بعد میں آتے تھے لیکن آج چیئرمین پی ٹی آئی پہلے اجلاس میں پہنچے اور ان کی آمد کے بعد اراکین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا۔

عمران خان کی آمد پر صحافی نے ان سے سوال کیا کہ کل کے پاور شو پر کیا کہیں گے، اس پر سابق وزیرراعظم نے کہا کہ مجھے کچھ کہنے کی ضرورت نہیں ،عزت دینے والا اللہ ہے۔