بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پارلیمانی روایات کے برخلاف قاسم سوری نے اجلاس ملتوی کردیا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے پارلیمانی روایات کے برخلاف اجلاس ملتوی کردیا۔قائد ایوان منتخب ہونے کے بعد شہباز شریف نے تقریر کی۔ شہباز شریف کے خطاب کے بعد پینل آف چیئرمین ایاز صادق نے بلاول بھٹو کو خطاب کی دعوت دی۔بلاول بھٹو کا خطاب شروع ہونے سے پہلے قاسم سوری اسمبلی میں واپس آئے جس پر ایاز صادق نے سپیکر کی کرسی چھوڑ دی۔قاسم سوری نے سپیکر کی کرسی پر بیٹھتے ہی اجلاس 16 اپریل تک ملتوی کر دیا۔ پارلیمانی روایات کے مطابق قائد ایوان کے انتخاب کے بعد تمام پارلیمانی لیڈر خطاب کرتے ہیں۔