بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خطاب میں ایم کیو ایم کیساتھ معاہدے کا ذکر کیوں نہیں کیا؟وسیم اخترکا نومنتخب وزیراعظم سے پہلاشکوہ 

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیوایم کے رہنماوسیم اخترنے نومنتخب وزیراعظم شہبازشریف سے اسمبلی میں تقریر کے دوران ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کا ذکر نہ کرنے کا شکوہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہبازشریف ہمارے ساتھ دینے سے ہی وزیراعظم بنے ہیں۔میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے وسیم اخترنے کہاکہ ن لیگ ،پی پی نے وفاق اور سندھ کی سطح پر ایم کیو ایم کے ساتھ معاہد ہ کیاہے اور ہم نے معاہدے کی بنیا پر ہی ان کا ساتھ دیا تھا ۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف کو اپنے خطاب میں معاہدے کا اعلان کرنا چاہیے تھا ،انہوں نے کراچی پیکج کا ذکر کیوںنہیں کیا ہمیں یہ شکوہ ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ جو محفل آج سجی ہے ،ایم کیوایم کے ساتھ معاہدے کی وجہ سے سجی ہے۔