بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مقصود چپڑاسی کے پارٹنر نے آتے ہی خزانہ لوٹانا شروع کر دیا، شہباز گل

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )سابق معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مقصود چپڑاسی کے پارٹنر نے آتے ہی خزانہ لوٹانا شروع کر دیا ہے۔ شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں کہا کہ خان خزانے میں بائیس ارب ڈالرز چھوڑ کر گئے ہیں، مقصود چپڑاسی کے پاٹنر نے آتے ہی خزانہ لوٹانا شروع کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کل تک اس ملک کو بھکاری کہنے والا آج تنخواہیں اور پینشن میں اضافہ کررہا ہے۔