اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ شہبازشریف کی خط کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کومسترد کرتےہیں۔ ٹوئٹر پر جاری ایک پیغام میں انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کی خط کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کومسترد کرتے ہیں، مراسلے کی تحقیقات کیلئے سپریم کورٹ کو آزاد کمیشن بنانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ خود کو این آر او دینے کی بھونڈی کوشش ہے۔ اس سے قبل سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ آج ہمیں غلامی میں دھکیلا گیا، آج غلام اسمبلی سے ہم آزاد ہوگئے اور آج غیر ملکی مسلط اسمبلی میں آگئے۔ انہوں نے کہا تھا کہ غیر ملکی احکامات پر پاکستان کا سر شرم سے جھک گیا، ہم ان کے منہ سے آزادی چھین لیں گے۔ سابق وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عوام اپنے حقوق کے لیے باہر نکل پڑی جبکہ ہم نے بھی اسمبلیوں سے استعفی دے دیا ہے۔فواد چوہدری نےکہا تھا کہ یہ چند دن کی حکومت ہوگی، عمران خان جلد دوبارہ وزیراعظم بنیں گے۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور عوام کے درمیان عام انتخابات حائل ہیں، صدر مملکت استعفی نہیں دیں گے۔
شہباز شریف کی خط کی تحقیقات کرانے کی پیشکش کومسترد کرتے ہیں، فواد چوہدری








