بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ عمران اسماعیل عہدے سے مستعفی ہوگئے

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک )گورنر سندھ عمران اسماعیل نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق اس سے قبل ایک بیان میں عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ جیسے ہی شہباز شریف حلف اٹھائیں گے میں استعفیٰ دوں گا، نہیں چاہتا ایک لمحے کے لیے بھی شہباز شریف کو سر کہنا پڑے، یہ شخص نااہل ہے، مقصود چپڑاسی کے اکاؤنٹ سے اربوں روپے نکلے۔عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ میں ان کو وزیراعظم نہیں مانتا ہوں، اپنی شفٹنگ کا عمل شروع کردیا ہے، استعفیٰ لکھ کر رکھ لیا ہے صدر مملکت کو بھیج دوں گا۔گورنر سندھ نے کہا کہ سامان کی پیکنگ بھی شروع کردی، ایک دو دن میں گورنرہاؤس سےشفٹ ہوجاؤں گا۔خیال رہےکہ اس سے قبل گورنر خیبرپختونخوا شاہ فرمان بھی عہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں جب کہ گورنر پنجاب کا بھی جلد مستعفی ہونےکا امکان ہے۔