لاہور(ممتازنیوز) سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے الزام لگایا ہے کہ سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ان کے خلاف امریکہ میں مہم چلائی۔عرب نیوزویب سائٹ’’اردونیوز‘‘کوانٹرویومیں عمران خان نے کہاکہ ان کی جماعت پر جنرل باجوہ کے دور سے زیادہ سختی کی جا رہی ہے،جنرل باجوہ نے ہمارے پر بڑا ظلم کیا۔ کیونکہ یہ ان کی ایجینسیز ہی ہمارے پیچھے تھیں۔ 25 مئی، جو پولیس سے بات کرتے تھے وہ کہتے تھے ہمیں پیچھے سے حکم ہے، پولیس نے جو تشدد کیا وہ کہتے تھے پیچھے سے یہ کر رہے ہیں، یعنی جنرل باجوہ کروا رہے ہیں اور ہر قسم کے مقدمے، ہر جگہ میڈیا پر پابندی، ٹی وی چینلز سے پوچھتے تھے تو وہ کہتے تھے کہ پیچھے سے یہ کروا رہے ہیں تو پیچھے تو جنرل باجوہ تھا۔ امید یہ کر رہے تھے کہ جب جنرل باجوہ جائے گا، تو تبدیلی ہو گی تو کوئی تبدیلی آئے گی، کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ وہی پالیسیز چل رہی ہیں بلکہ اس سے بھی کئی شدت پکڑ رہی ہیں۔‘’میں نہیں جانتا، مجھے کوئی اندازہ نہیں کہ کیوں ہے، لیکن مجھے اتنا پتہ ہے کہ ہمارے اوپر اس سے زیادہ تشدد شروع ہو گیا ہے جب باجوہ گیا تھا۔
باجوہ نے ہم پربڑا ظلم کیا، امریکہ میں ہمارے خلاف مہم چلائی،عمران خان








