بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹی ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد(ممتازنیوز)وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات مریم اورنگزیب نے انتخابات نہ کرانے سے متعلق وزیراعظم سے منسوب خبر جھوٹ قرار دے دی ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ وزیر اعظم کی زیر صدارت لاہور میں بڑے اجلاس کی خبر من گھڑت ہے،من گھڑت، بے بنیاد اور شرانگیز افواہوں کو خبر کا نام نہ دیا جائے۔انہوں نے میڈیا سے گزارش کی کہ اس معاملے میں وزیر اعظم آفس یا وزارت اطلاعات کی جاری کردہ خبر ہی شائع اور نشر کرے۔