بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بری فوج مصروف ہے تو نیوی اور ایئرفورس سے مددلی جاسکتی ہے،چیف جسٹس عمر عطا بندیال

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبرپختونخوا انتخابات التوا کیس میں چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ فورسز کا معاملہ صرف آرمی کا نہیں بلکہ نیوی او رایئرفورس کا بھی ہے،بری فوج مصروف ہے تو نیوی اور ایئرفورس سے مددلی جا سکتی ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے مطابق پنجاب اور خیبرپختونخوانتخابات کیس میں دوران سماعت چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ الیکشن کمیشن کہتا ہے 50 فیصدپولنگ سٹیشنز محفوظ ہیں،فوج میں ہر یونٹ یا شعبہ جنگ کیلئے نہیں ہوتا،عدالت نے وہ کام کرنا ہے جو کھلی عدالت میں ہو،کوئی حساس چیز سامنے آئی تو چیمبر میں سن لیں گے،کوئی آکر کہے تو سہی کہ کتنے سکیورٹی اہلکاروں کی ضرورت ہے۔

اٹارنی جنرل نے کہاکہ تمام چیزیں ریکارڈ پر موجود ہیں،الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کچھ وجوہات بتائی ہیں۔