بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ڈی آئی خان ، پولیس وین پر دہشت گردوں کا حملہ، 5 پولیس اہلکار شہید،ڈی ایس پی سمیت3زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان (مانیٹرنگ ڈیسک )ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں کا حملہ، 5اہلکار شہید  اور3 زخمی ہوگئے، زخمیوں میں ڈی ایس پی کلاچی فضل سبحان اور ایس ایچ او بھی شامل ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے کلاچی میں پولیس کی گاڑی پر دہشت گردوں نے بھاری ہتھیاروں اور راکٹ لانچروں سے حملہ کردیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 اہلکار شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔رپورٹ کے مطابق پولیس کی بھاری نفری علاقے میں پہنچ گئی، کر شہید وزخمی پولیس اہلکاروں کو اسپتال منتقل کیاگیا۔ دہشت گردوں کی جانب سے راکٹ لانچرز بھی استعمال کئے گئے۔