facebook-domain-verification" content="ck1ojg2es5iiyqif2wy9qloqe1qs4x

بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شاید عمران خان میری دعاؤں کی وجہ سے وزیراعظم بنے: صنم سعید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)معروف اداکارہ صنم سعید نے خیال ظاہر کیا ہے کہ شاید عمران خان ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی پاکستان کے وزیراعظم بنے ہیں۔

نجی نیوز پروگرام میں اداکارہ صنم سعید اور محب مرزا شریک ہوئے، دونوں مہمانوں نے مختلف سیگمنٹس میں حصہ لیا اور صنم سعید نے 500 کی دوڑ میں اداکارہ امر خان کو ہرا دیا۔

دوران شو اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں سیاست میں بالکل دلچسپی نہیں رکھتی البتہ ممکن ہے کہ عمران خان میری دعاؤں سے ہی وزیراعظم بنے ہوں کیوں کہ میں نے کافی دعائیں کی تھیں کہ پچھلے وزرائے اعظم کے مقابلے میں ایک سچا اور سیدھا سادہ انسان وزیر اعظم بنے اور یہ دعا قبول ہوگئی۔

اداکارہ صنم سعید نے مزید کہا کہ مستقبل میں جو اس ملک کے لیے اچھا ہو بس وہی اقتدار میں آئے۔

ایک اور سوال کے جواب میں صنم نے کہا کہ 100 فیصد بیویاں سمجھتی ہوں گی شوہر شادی کےبعد بدل جاتےہیں۔

اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی کہا کہ عورت ہی عورت کی سب سے بڑی دشمن ہوتی ہے، کیونکہ خواتین بہتر مشاہدہ کرتی ہیں، زیادہ تر ایک عورت ہی دوسری عورت کو نیچا دکھاتی ہے جس میں سب سے زیادہ دکھ کی بات یہ ہوتی ہے کہ خواتین کو سپورٹ کرنے کے بجائے وہ ان کے خلاف ہوتی ہیں۔

کیا فلم میں مریم نواز کا کردار نبھائیں گی؟

صنم سعید سے مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کے کردار کو فلم میں نبھانے سے متعلق پوچھا گیا جس پر انہوں نے کہا کہ اگر وہ میری رنگت کی ہوتیں تو ضرور نبھاتی لیکن اس کے لیے کسی اور کو کاسٹ کرنا ہوگا۔

محب نے بیچ میں لقمہ دیا کہ کیا پھر آپ اس کے لیے انجیکشن لگوا لیں گی جس پر صنم نے ہنستے ہوئے جواب دیا کہ ہاں انجیکشن لگواکر یا میک اپ کرکے ان کا کردار نبھایا جاسکتا ہے کیونکہ مریم نواز کا کردار ادا کرنا کافی دلچسپ ہوگا اور اس میں مزہ بھی آئے گا، لہٰذا سوچا جاسکتا ہے۔

 دوسری جانب اداکار محب مرزا نےکہاکہ وائٹننگ انجیکشن لگانے کے سخت خلاف ہوں، اس کے علاوہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ میں بالکل وقت کا پابند نہیں ہوں۔