بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے، نسیم شاہ کا اروشی سے متعلق دلچسپ بیان

کراچی (شوبز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے نوجوان پیسر نسیم شاہ نے بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا سے متعلق دلچسپ بیان دیدیا۔ ایک تقریب میں فاسٹ بولر نسیم شاہ سے سوال کیا گیا کہ اروشی روٹیلا کے نام کوئی میسج دے دیں؟ جس پر کرکٹر نے مسکرا کر جواب دیتے ہوئے کہا کہ میرے میسج کو آپ لوگ وائرل کردیں گے، انہوں نے کہا کہ اگر دلہن تیار ہے تو شادی کرلیں گے۔ دوسری جانب نسیم شاہ کے جواب پر بھارتی اداکارہ کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ واقعہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جبکہ صارفین اپنے دلچسپ تبصر بھی کررہے ہیں۔خیال رہے کہ سال 2022 کے ایشیاکپ کے دوران نسیم شاہ کے ساتھ پوسٹ کی گئی ویڈیو اسٹوری شیئر کی تھی جبکہ رواں برس فروری میں اروشی نے کرکٹر کو سالگرہ پر مبارک باد دی تھی جس پر نسیم نے شکریہ ادا کیا تھا۔