بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عمران خان نے تحفہ میں ملنے والاہار 18 کروڑ میں فروخت کر دیا، ایف آئی اے نے تحقیقات شروع کر دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر اعظم اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کے خلاف ایف آئی اے نے ایک اسلامی ملک کی طرف سے تحفے میں دیئے گئے قیمتی ہار کو توشہ خانہ سے چند لاکھ میں حاصل کر کے 18 کروڑ میں فروخت کرنے کی تحقیقات شروع کردیں۔معروف جریدے ’’فرائیڈے ٹائمز ‘‘ اور ایک نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹس میں یہ انکشاف کیا ہے جریدے کے مطابق عمران خان نے وزارت عظمیٰ کے دوران ملنے والا قیمتی تحفہ توشہ خانے میں جمع نہیں کروایا تھا اور اسے اپنے سابق معاون خصوصی زلفی بخاری کو بیچنے کے لیے دیا زلفی بخاری نے اسے لاہور کے ایک بڑے جیولر کو 18 کروڑ میں فروخت کیا۔دوسری طرف نجی ٹی وی نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ہار کی مبینہ فروخت کے معاملہ کی پہلی انکوائری ہے اور یہ انکوائری ایف آئی اے کررہی ہے ۔نجی ٹی وی نے انپی رپورٹ میں کہا ہے کہ تحفے میں ملنے والا یہ ہار سابق وزیراعظم نے توشہ خانہ میں چند لاکھ روپے جمع کراکر حاصل کیا تھا اور بعد ازاں اسے لاہور کے بڑے جیولر کو اسے 18کروڑ روپے میں فروخت کیا گیا۔