لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نےاپنے پاسپورٹ کی تجدید کروانے کا فیصلہ کر لیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق نواز شریف اور اسحاق ڈار کے پاسپورٹ کی معیاد ختم ہو چکی ہیں۔ اسحاق ڈار کا پاسپورٹ ساڑھے تین سال قبل منسوخ کرا دیا گیا تھا ۔اسحاق ڈار کے نئے پاسپورٹ کے اجرا اور نواز شریف کے پاسپورٹ کی تجدید کیلئے درخواستیں تیار ہیں۔ اسحاق ڈار پاسپورٹ کے اجرا کے بعد سعودی عرب میں عمرہ ادا کر کے پاکستان واپس آئیں گے۔
نواز شریف اور اسحاق ڈار کا پاسپورٹ کی تجدید کرانے کا فیصلہ








