بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

قائم مقام سپیکرکی طرف سے بھیجاگیاغیرملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول

  اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کی جانب سے غیر ملکی مراسلہ سپریم کورٹ کو موصول ہوگیا۔قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے غیرملکی دھمکی آمیز مراسلہ چیف جسٹس آف پاکستان کو ارسال کردیا جس کے ساتھ انہوں ںے چیف جسٹس سے جوڈیشل کمیشن بنانے کی استدعا بھی کی ہے۔ قائم مقام سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے کہا ہے کہ عدالت عظمی سے میمو گیٹ طرز کمیشن بنا کر انکوائری ہونے کی امید ہے۔ قومی اسمبلی کی جانب سے خفیہ سیل شدہ مراسلہ چیف جسٹس سپریم کورٹ آفس کو موصول ہوگیا جسے چیف جسٹس کے سیکریٹری کے وصول کیا۔