اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اسلام آبادکے مقامی ہوٹل میں افطار کے موقع پر شہری کے پی ٹی آئی کے منحرف رکن نورعالم پر جملہ کسنے پرجھگڑا،پیپلزپارٹی کے مصطفیٰ نوازکھوکھراور نورعالم نے بزرگ شہری کی درگت بناڈالی۔تفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں افطاری کے موقع پر پیپلزپارٹی اورپی ٹی آئی کے منحرف ارکان موجود تھے اس دوران ایک شہری نے نورعالم پر جملے کسے اور انہیں لوٹااور غدار کہا جس پر مصطفیٰ نوازکھوکھراور نورعالم مشتعل ہوگئے اور شہری پر شدید تشددکیا جب کہ فیصل کریم کنڈی اور ندیم افضل چن بیچ بچاؤ کراتے رہے۔اس واقع کو ٹی وی چینلز نے مختلف انداز میں پیش کیا پی ٹی آئی کے حامی چینلزنے مصطفیٰ نوازکھوکھراور نورعالم کی طرف سے شہری پر تشدد کے واقعہ کے طور پر پیش کیا جب کہ مخالف چینلزکے مطابق شہری نے نورعالم پر تشد د کیا۔








