بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جنوبی وزیرستان میں فورسزکیساتھ فائرنگ کا تبادلہ ،2دہشت گردہلاک،میجرسمیت2اہلکارشہید

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) جنوبی وزیرستان کے ضلع انگور اڈہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسز نے مؤثر طریقے سے دہشت گردوں کے مقام کا پتہ لگایا اور موثر آپریشن کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے،ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔مارے گئے دہشت گرد سیکورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں میں سرگرم رہے۔شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران میجر شجاعت حسین (عمر 30 سال، سکنہ ٹوبہ ٹیک سنگھ) اور سپاہی عمران خان (عمر 27 سال، سکنہ نصیر آباد) نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں دہشت موجودگی کے پیش نظر علاقے کی کلیئرنس آپریشن جاری ہےپاک فوج دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہے اور ہمارے بہادر افسروں اور جوانوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔