شکاگو: پاکستان شوبز کے اداکارہ شمعون عباسی اور اداکارہ جویریہ عباسی کی بیٹی عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوگیا ہے۔
سوشل میڈیا پر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی بیٹی کی ڈھولکی کی تصاویر شیئر کی ہیں جو سب کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔

اداکارہ و ماڈل عنزیلہ عباسی نے اپنی ڈھولکی میں سیاہ رنگ کا جاذبِ نظر شرارہ زیب تن کر رکھا ہے تصاویر میں جویریہ عباسی سمیت خاندان اور دوست احباب بھی موجود ہیں تاہم شمعون عباسی موجود نہیں ہیں۔
View this post on Instagram
عنزیلہ عباسی کی شادی کی تقریبات امریکی ریاست شکاگو میں ہو رہی ہیں جبکہ ان کی شادی کراچی میں مقیم کاؤنسلر اور مصنف تاشفین انصاری سے ہو رہی ہے جو جلد شادی کیلئے امریکہ روانہ ہوں گے۔



یاد رہے کہ حال ہی میں شمعون عباسی نے اداکارہ شیری شاہ سے اپنی تیسری شادی کی تصدیق کی تھی جبکہ جویریہ عباسی شمعون کی دوسری اہلیہ ہیں ان کے درمیان میں 2009 میں طلاق ہوگئی تھی۔









