بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

موسیقی کے نئے طالب علم کسی استاد کے پاس نہ جائیں، راحت فتح علی خان

لاہور(شوبز ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ گائیک راحت فتح علی خان نے کہا ہے کہ موسیقی کے نئے طالب علم کسی استاد کے پاس نہ جائیں بلکہ آن لائن موسیقی کی تربیت حاصل کریں۔حالیہ انٹرویو کے دوران راحت فتح علی خان نے شکوہ کیا  کہ دنیا بھر سے ایوارڈز حاصل کیے مگر پاکستان کے کسی حکومتی ادارے کی جانب سے تعریفی خط تک نہیں ملا۔ان کا کہنا تھا کہ ہمارا خاندان 600سال سے فنِ قوالی کی خدمت کر رہا ہے،  اب میرا بیٹا شاہ زمان اپنے خاندان کا نام روشن کرے گا، ہم ساری زندگی موسیقی کے طالب علم رہتے ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ان کا کہناتھا کہ اقوامِ متحدہ اور نوبل پرائز کی تقریب میں ہیڈ لائن سنگر کی حیثیت سے پرفارمنس دینا ہمیشہ یاد رہے گا۔

ملک میں بڑھتی مہنگائی سے متعلق راحت فتح علی خان نے کہا کہ مہنگائی کے خاتمے کے لیے امیر طبقہ میدان میں آئے اور غریبوں کی مدد کرے۔