اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) شہباز شریف نے گزشتہ روز پاکستان کے 23ویں وزیراعظم کا حلف اٹھا لیا۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے وزیراعظم بننے سے قبل سابق وزیراعظم عمران خان سمیت متعدد رہنما کہہ چکے ہیں کہ شہبازشریف کو اچکن نہیں پہننے دیں ، پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ نے یہ بھی کہا کہ ان کے ہاتھ میں وزیراعظم کی لکیر ہی نہیں ہے۔اب شہباز شریف سے صحافی نے سوال کیا کہ ’اچکن کا طعنہ دینے والوں کو کیا پیغام دینا چاہیں گے؟‘نومنتخب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ’دیکھ لیں اللہ نے پہنا ہی دی اچکن۔‘وزیراعظم نے مزید کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ کی چیرہ دستیاں سب کے سامنے ہیں، ہر فیصلہ مشاورت سے کیا جائے گا۔
شہباز شریف نے ’اچکن‘ کا طعنہ دینے والوں کو کیا کہا؟








