بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دھمکی آمیز مراسلہ،قائم مقام سپیکر کا چیف جسٹس سے تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ

 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)قائم مقام سپیکر قاسم سوری نے چیف جسٹس سپریم کورٹ سے دھمکی آمیز مراسلے پر تحقیقاتی کمیشن بنانے کا مطالبہ کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے قاسم سوری نے کہاکہ میں قائم مقام سپیکر کی حیثیت سے مراسلہ پڑھ چکا ہوں ،جس قسم کی دھمکیاں دی گئی ہیں اس سے سر شرم سے جھک گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مراسلے میں باقاعدہ عمران کان کا نام موجود ہے، کئی جگہ لکھاہے کہ عمران کو عدم اعتماد سے ہتایا جائے اور اگر نہ ہٹایاگیا تو تو سنگین نتائج کا سامنا ہوگا۔انہوں نے کہاکہ مراسلے میں کہاگیاہے کہ عمران خان روس کے دورے پر کیوں گئے؟ اور مراسلے میں تاثربھی دیا گیا کہ عمران خان کسی کی بات نہیں مان رہے۔قاسم سوری نے کہاکہ چیف جسٹس کو مراسلہ بھجوادیا ہے رولنگ کیوں دی تھی؟ ساری وجوہات بھی بتائی ہیں ۔چیف جسٹس کو کمیشن بنانا چاہیے اور معاملےکو دیکھانا چاہیے ،کٹھ پتلی حکومت اس کی تحقیقات کیسے کرسکتی ہے ہم چاہتے ہیں سپریم کورٹ کے تحت تحقیقات ہوں۔ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ جواستعفے میرے پاس آرہے ہیں الیکشن کمیشن کو بھجوارہا ہوں،منحرف اراکین کو بلایا جائے گا۔