برطانیہ میں ہونے والی میراتھن میں بھارت سےتعلق رکھنے والی خاتون نے ساڑھی پہن کر حصہ لیا جو پورے میراتھن میں توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں یو کے میراتھن کا انعقاد کیا گیا جس میں بڑی تعداد میں لوگ شریک ہوئے لیکن پورے میراتھن میں ایک خاتون سب سے ہی منفرد رہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون نے روایتی لباس ساڑھی پہن کر میراتھن میں حصہ لیا اور 42.5 کلو میٹر تک دوڑ لگائی۔
سوشل میڈیا پر مختلف اکاؤنٹس کے ذریعے خاتون کی ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس پر انہیں سراہا جارہا ہے۔
Madhusmita Jena, an Indian living in Manchester, UK, comfortably runs Manchester marathon 2023 in a lovely Sambalpuri Saree
While proudly showcasing her Indian heritage, she also presents an inviting perspective on the quintessential #Indian attire@HCI_London @iglobal_news pic.twitter.com/Thp9gkhWRz— 🇬🇧FISIUK 🇮🇳(Friends of India Soc Intl UK) (@FISI_UK) April 17, 2023









