بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک کو نئے انتخابات تک لیکر جانا ہم پر فرض ہے، فواد چوہدری

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ملک کو نئے انتخابات تک لیکر جانا ہم پر فرض ہے۔ فواد چوہدری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وکی لیکس 2008 میں آئی اور سلسلہ چلتا رہا، آپ وکی لیکس کا جائزہ لیں تو پتا چلتا ہے کیسے نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان نے آفر کی کہ ہمیں وزیراعظم بنا دیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ خط اب اس وقت تمام اداروں کے پاس ہے، چیف جسٹس رات کو یا دن کو عدالت لگائیں، مضبوط کمیشن بنائیں، اس خط کی تحقیقات ہونی چاہئیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ لندن میں کس کی ملاقاتیں ہوئیں، امریکا میں ایک فارم ہاؤس پر ایک لیڈر رہے انکی کن سے ملاقاتیں ہوئیں، اگر اس سازش کی سپریم کورٹ نے تحقیقات نہ کیں تو آئین کے ساتھ بہت بڑا کھلواڑ ہوگا۔سابق وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں یہ خود تحقیقات کریں، بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی، عالمی سازش کو بے نقاب کرنا بہت ضروری ہے، ملک کو نئے انتخابات تک لیکر جانا ہم پر فرض ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک ڈمی حکومت ہے، ہم تصادم کی طرف بڑھنا نہیں چاہتے ہیں، آپ اتنی بڑی تحریک کو تصادم کی طرف نہ لیکر جائیں، ن لیگ اور پیپلزپارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو جلد الیکشن چاہتے ہیں۔
فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مریم نواز کہہ رہی ہیں کہ عوام عمران خان کے جانے پر بہت خوش ہے، اگر عوام خوش ہے تو فوری الیکشن کروائیں، ہمارے ارکان کے استعفوں پر فوری عمل درآمد کروائیں۔