بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بیشتر ممالک میں عیدالفطر 22 اپریل کو منائی جائے گی

کوالالمپور،کینبرا،منیلا(ممتازنیوز)  دنیا کے بیشتر ممالک میں آج چاند نظر نہ آنے کی وجہ سے عیدالفطر ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔
ملائیشیا اور سنگاپور میں شوال کا چاند نظر نہیں آیا۔ ملائشین حکومت اور مجلس علمائے اسلام سنگاپور نے عیدالفطر 22 اپریل بروز ہفتہ منانے کا اعلان کردیا ہے۔

علاوہ ازیں جاپان، فلپائن، تھائی لینڈ اور آسٹریلیا میں بھی شوال کا چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا گیا ہے۔
سعودی عرب اور کینیڈا میں چاند نظر آگیا ہے اور ان ممالک میں مسلمان عیدالفطر 21 اپریل بروز جمعہ منائیں گے۔