سوشل میڈیا پر مسجد نبوی ﷺ میں ہاتھ میں عصا اٹھائے برزگ کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
گزشتہ دنوں عرب ممالک میں ایک بزرگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ہاتھ میں عصا اٹھائے مسجد نبویﷺ سے باہر نکل رہے ہیں۔
ویڈیو میں بزرگ کے حلیے اور سادگی نے سوشل میڈیا صارفین کے دل موہ لیے اور یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔
#السمو_نيوز #السعودية #العيد_الجمعه
هذا صاحب المقطع الشهير اسمه الحاج عبدالقادر بكستاني الجنسية : pic.twitter.com/R52skdX3M4— السمو نيوز (@Alsmoo_news) April 20, 2023
کویتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بزرگ عبدالقادر کا تعلق پاکستان سے ہے اور بلوچستان کے رہائشی ہیں۔









