پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک) سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے،ہم عمران خان کو واپس لائیں گے ، عمران خان کیلئےایک مہینےبعدجیلوں کوبھردیں گے۔پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ 29 تاریخ تک کا وقت دیتا ہوں عمران خان کو امن کے راستے سے واپس لائیں گے۔ شیخ رشید نے کہا کہ عالمی طاقتوں نے صدام اور قذافی کیساتھ کیا کیا دنیا کو پتہ ہے لیکن آج قوم عمران خان کےپیچھےنکل آئی ہے۔انہوں نے کہا کہ اب یہ صدرکیخلاف بھی تحریک لائیں گے ہم صدرکیخلاف ہونےوالی تحریک کوناکام کریں گے ہم عمران خان کوامن کےراستےمیں واپس لائیں گے عمران خان کیلئےایک مہینےبعدجیلوں کوبھردیں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ بوٹ پالش والے، پلیٹ لیٹس اوپر نیچے والےواپس آگئے ہیں ہم عمران خان کو واپس لائیں گے قوم عمران خان کے پیچھے کھڑی ہے، 16تاریخ کو کراچی میں ہونے والے جلسے میں ایم کیوایم کیساتھ ہیلو ہائے کروں گا۔
عمران خان کیلئےایک مہینےبعدجیلوں کوبھردیں گے،شیخ رشید








