بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے رہنماعلی امین گنڈا پورنے کہا ہے کہ جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا ۔پشاورمیں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ 2017 میں خان سے وعدہ کیا تھا کہ آپ 2018 میں وزیراعظم ہوں گے، ایک بار پھر بہت جلد ملک میں الیکشن ہوں گے، جلد سے جلد الیکشن کرائے جائیں تاکہ عوام فیصلہ کرے۔انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ کرے امپورٹڈ حکومت کیساتھ ہے یا عمران خان کے ساتھ ہے، جب بھی الیکشن ہوں گے تو عمران خان وزیراعظم ہوگا اور یہ ڈیزل اسمبلی سےباہرہوگا۔