بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مالی میں فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر خودکش حملے میں ہلاکتیں 13 ہوگئیں

بماکو: مالی میں فوجی کیمپ اور ایئرپورٹ کے قریب خود کش دھماکے میں ہلاکتوں کی تعداد 13 ہوگئی جن میں 3 فوجی اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ مختلف کارروائیوں میں 88 عسکریت پسند بھی مارے گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مالی میں ایک فوجی کیمپ اور ایئر پورٹ کے قریب خودکش بمبار نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا جس کے بعد دیگر دہشت گرد اہم سیکیورٹی علاقے میں داخل ہوگئے۔

فوجی بیس میں تعینات فوجی اہلکاروں نے حملہ آوروں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جس میں 3 فوجی سمیت 13 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے جب کہ 20 مکانات بھی تباہ ہوئے۔
فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر حملے کی ذمہ داری کسی شدت پسند تنظیم نے قبول نہیں کی تاہم اس حملے کے بعد مالی کی فوج کی مختلف کارروائیوں میں 88 شدت پسند مارے گئے۔

مالی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ ڈرون حملے میں بارود سے بھری تین گاڑیوں کو تباہ کردیا۔ مختلف کارروائیوں میں مارے گئے دہشت گردوں میں فوجی بیس اور ایئرپورٹ پر حملہ کرنے والے بھی شامل ہیں۔