بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پاسپورٹ بنیادی حق، منسوخ، تجدید نہ کرنا آئین کیخلاف ہے، اسحٰق ڈار

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیر خزانہ، اسحقٰ ڈارنے کہا ہے کہ کسی کا بھی پاسپورٹ بنیادی حقوق میں آتا ہے اور آپ اس کو منسوخ کرنا اس کی تجدید نہ کرنایہ بنیادی آئینی حقوق کے خلاف ہے۔جب فاشزم عروج پر تھا تو ستمبر2018ء میں میرا پاسپورٹ جس پر میں یو کے میں داخل ہوا تھا وہ منسوخ کیا گیا پھر اس کی تشہیر بھی کی گئی اس وقت سے میں پناہ گزین کی حیثیت سے ہوں۔دوسرا میاں صاحب کا پاسپورٹ جس کی حال ہی میں چند ماہ قبل میعاد ختم ہوئی ہے اس کی تجدید کرنے سے انکار کردیا گیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایک انٹرویو میں کیا۔ اسحقٰ ڈار نے کہا کہ ہم سیاست میں اتنے آگے چلے جاتے ہیں کہ پھر ہم بنیادی حقوق کو بھی پامال کرتے ہیں ۔ میں تو ہمیشہ کہتا رہا کہ گزشتہ حکومت فاشزم کی بدترین مثال تھی انشاء اللہ پاسپورٹ کا پروسس ہوگا۔میڈیکل کے لئے میرا پہلے سے سرجن سے اپائمنٹ تھاجتنی جلدی ہوجائے مجھے وقت مل جائے۔ میاں صاحب کی جو heart interventionتھی وہ کورونا کی وجہ سے نہیں ہوسکی تھی۔